ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہیں سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی روک کر گرفتار کیا گیا جبکہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جا رہے تھے۔
دونوں وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں تھے، جہاں بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں، جس کے بعد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک کے ذریعے جج افضل مجوکا کی عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔