سوئی سدرن نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 24 جنوری سے 48 گھنٹے گیس بندش کا اعلان کیا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کیا جا سکے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئی سدرن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 24 جنوری سے 48 گھنٹے تک گیس بند رہے گی۔ یہ فیصلہ موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کیا جا سکے۔
صنعتوں، کیپٹیو پاور پلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی پہلے ہی محدود کی جا چکی ہے۔














