لاہور کی جیولری مارکیٹ میں سونا چوری کرنے والے ملزم شیخ وسیم کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی اچھرہ جیولری مارکیٹ میں 20 کلو سونا لے کر فرار ہونے والے ملزم شیخ وسیم کی گرفتاری کی تفصیل سامنے آ گئی۔
ملزم واردات کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا، جہاں اس نے اپنے موبائل فون فروخت کیے اور نئے خریدے۔ پولیس کو دکاندار کے ذریعے ملزم کا پتہ چلا، جس نے موبائل فونز کے ای ایم ای آئی نمبر فراہم کیے۔
ان نمبروں کی ٹریسنگ سے پولیس نے شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔














