مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری

مری میں برفباری کے باعث شدید سردی، سیاحوں کو حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری

مری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مری میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے سیاحوں کی حفاظت کے لیے 10 نکاتی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مری پولیس، ریسکیو اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں تاکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر رات کے وقت۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں میں کمبل، گرم کپڑے اور کھانے پینے کا سامان رکھیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہدایات پر عمل کرنے سے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں