وادی تیراہ میں نقل مکانی کی تاریخ میں دو روز کی توسیع

وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں دو روز کی توسیع کردی گئی۔ بارشوں کی وجہ سے مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی تیراہ میں نقل مکانی کی تاریخ میں دو روز کی توسیع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وادی تیراہ کے علاقہ میدان سے نقل مکانی کی ڈیڈ لائن 25 جنوری سے بڑھا کر 27 جنوری کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جاری بارشوں کی وجہ سے نقل مکانی میں درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ درجنوں خاندان رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ بارشوں کے تھمنے پر نقل مکانی اور رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ موسم کی شدت نے نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ہر خاندان کو ڈھائی لاکھ روپے نقد مالی امداد دی جا رہی ہے اور 50 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دو ماہ میں فوجی آپریشن مکمل ہوگا اور 5 اپریل سے متاثرین کی واپسی کا کام شروع کیا جائے گا۔ علاقہ میدان کی آبادی 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ مکمل تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ ہونے والے مکان کے عوض 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں