سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی میونسپل کمشنر برطرف

سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ حکومت نے میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ سمیرا حسین کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی میونسپل کمشنر برطرف

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ حکومت نے میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ گریڈ 19 کی افسر سمیرا حسین کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔

جمعرات کو چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ افضل زیدی کو سروسز ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت سندھ کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران افضل زیدی کی کارکردگی غیر اطمینان بخش رہی۔

دوسری جانب، خستہ حال گل پلازہ سے وزنی سائن بورڈز ہٹانے کے لیے کرین طلب کر لی گئی ہے۔

ایس بی سی اے نے عمارت کی حالت کے پیش نظر سائن بورڈز پر تشویش کا اظہار کیا تھا، حفاظتی اقدامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں