راولپنڈی کی 163 عمارتوں میں سے صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم موجود ہے۔ دیگر عمارتوں میں سیفٹی کی صورتحال تشویشناک ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک عمارت میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم موجود ہے۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز کے تحت صرف ایک ہوٹل کی عمارت کو محفوظ قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نامکمل یا غیر موجود ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 7 کمرشل عمارتوں میں داخلی راستہ، آگ بجھانے کا خودکار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام نہیں ہے۔ 151 عمارتوں میں سیفٹی آلات اور ہنگامی راستے نہیں ہیں۔
گزشتہ سال راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1712 واقعات پیش آئے جن میں 4 افراد جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے۔ ضلع راولپنڈی آگ لگنے کے واقعات میں پنجاب میں تیسرے نمبر پر ہے اور ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی رسپانس ٹائم اوسطاً 8 منٹ سے کم رہا۔















