نانا پاٹیکر کا فلمی تقریب میں غصہ، ویڈیو وائرل

نانا پاٹیکر ایک فلمی تقریب میں تاخیر کی وجہ سے ناراض ہو کر چلے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نانا پاٹیکر کا فلمی تقریب میں غصہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر ایک فلمی تقریب میں تاخیر کی وجہ سے ناراض ہو کر چلے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ شاہد کپور کی فلم ‘او رومیو’ کے ٹریلر لانچ کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق نانا پاٹیکر تقریب شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی پہنچ گئے تھے، مگر تاخیر کے باعث مزید انتظار نہ کر سکے اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ اس اچانک روانگی نے تقریب میں موجود شرکاء اور میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔

فلم کے ہدایتکار وشال بھردواج نے میڈیا کو بتایا کہ نانا پاٹیکر ان کے پرانے دوست ہیں، مگر یہ ان کی پہلی پیشہ ورانہ شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘مجھے ایک گھنٹہ انتظار کروایا گیا ہے، میں جا رہا ہوں۔’

دیگر متعلقہ خبریں