موجودہ ادارے امن قائم کرنے میں ناکام رہے، ٹرمپ نے ‘ناممکن کو ممکن بنانے کی ہمت’ دکھائی۔مارک روبیو

مارکو روبیو نے ڈیوس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ‘ناممکن کو ممکن بنانے کی ہمت’ کا حامل قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موجودہ ادارے عمل درآمد میں ناکام رہے، ٹرمپ نے 'ناممکن کو ممکن بنانے کی ہمت' دکھائی۔مارک روبیو

ڈیوس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بورڈ آف پیس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے امن کی تلاش میں ہر کسی سے بات کرنے کی ہمت دکھائی ہے۔

روبیو نے کانفرنس میں کہا کہ ہم آج یہاں صدر ٹرمپ کی بصیرت کی وجہ سے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مہینے پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ جاری تنازعات کا حل ممکن نہیں، خاص طور پر غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا حل کسی نے نہیں سوچا تھا۔

روبیو نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ادارےامن کی تلاش میں ناکام رہے ہیں جبکہ ٹرمپ نے ‘ناممکن کو ممکن بنانے کی ہمت’ دکھائی۔

دیگر متعلقہ خبریں