وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے۔
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں جاری ہے، جس میں وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقاتیں ہوئیں۔
فورم میں شریک رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھی گئی۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی خطاب میں بھی شریک تھے۔











