پاکستان اور چین نے جوتا سازی میں مشترکہ منصوبہ شروع کر دیا

پاکستان اور چین نے جوتا سازی کی صنعت میں مشترکہ منصوبے کی منظوری دے دی، جس میں پاکستانی کمپنی کا حصہ 51 فیصد اور چینی کمپنی کا 49 فیصد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور چین نے جوتا سازی میں مشترکہ منصوبہ شروع کر دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پاکستان اور چین کے درمیان جوتا سازی کی صنعت میں مشترکہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ پاکستانی کمپنی سروس گلوبل فٹ وئیر اور چینی کمپنی گولڈن اسٹار فٹ وئیر گروپ کے درمیان طے پایا ہے۔

سروس گلوبل فٹ وئیر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بتایا ہے کہ وہ نان لیدر فٹ وئیر کی تیاری میں 1 ارب روپے کی طویل مدتی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری پانچ سال کے عرصے میں بتدریج کی جائے گی۔

معاہدے کے تحت پاکستانی کمپنی کا حصہ 51 فیصد اور چینی کمپنی کا حصہ 49 فیصد ہوگا۔ پاکستانی کمپنی مریدکے میں اپنی زمین اور عمارت کو جوائنٹ وینچر کے لیے لیز پر فراہم کرے گی، جبکہ چینی کمپنی ایک سال کے لیے لیز پر حاصل کرے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے فٹ وئیر انڈسٹری میں چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں منتقل ہوگی، جو کہ مقامی صنعت کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں