ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت ممکن

بنگلہ دیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت ممکن

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریتی ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اجلاس میں 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔

اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں پی سی بی نے بنگلہ دیش کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، بی سی بی کے صدر امین الاسلام، بی سی سی آئی سیکریٹری دیوا جیت سائیقیا، اور دیگر اہم ممالک کے کرکٹ بورڈز کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اینڈریو ایفرگریو بھی اجلاس کا حصہ تھے، جنہوں نے ڈھاکہ میں بی سی بی کے ساتھ سکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں