کراچی کے گل پلازہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد ساٹھ ہو گئی، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد ساٹھ ہو چکی ہے جبکہ ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے چودہ افراد کی شناخت کر لی ہے، جن میں سے آٹھ کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی گئی۔ اڑتالیس افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ چھیاسی افراد لاپتا ہیں۔
عمارت کے منہدم حصے میں مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس کے باعث سرچ آپریشن جاری ہے۔
سانحے کی وجوہات جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے کی وجہ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
گل پلازہ اور ڈی سی ساؤتھ آفس کے کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن کی مرمت کا آغاز کیا گیا ہے۔















