ابھیشک شرما کی تیز ترین نصف سنچری، بھارت کی فتح

ابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنا کر بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابھیشک شرما کی تیز ترین نصف سنچری، بھارت کی فتح

ناگپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس کے ساتھ دونوں ٹیموں کے مشترکہ اسکور نے بھی نیا ریکارڈ بنایا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 238 رنز بنائے، جس میں ابھیشک شرما کی 35 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز شامل تھی۔

ابھیشک شرما نے ابتدائی 22 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی، جو نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری ہے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گلین فلپ کے 78 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں پر 190 رنز بنائے، لیکن انہیں 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں مجموعی طور پر 428 رنز بنے، جو ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل زمبابوے اور گیمبیا نے 344 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں