راولپنڈی میں بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی کے اقبال ٹاؤن میں 5 سالہ بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کمسن زبیر کھیلتے ہوئے تالاب کے قریب پہنچا اور پھسل کر جا گرا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں ایک 5 سالہ بچہ گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں کمسن زبیر کھیلتے ہوئے تالاب کے قریب پہنچا اور پھسل کر پانی میں جا گرا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جو بچے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئیں، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بچے کی لاش دیکھ کر والدین شدید صدمے میں آگئے، جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں