لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، حفاظتی اقدامات سخت

ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی بسنت کی تیاریاں مکمل، خطرناک ڈور کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، حفاظتی اقدامات سخت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ٹوانہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ بسنت پورٹل اور ای بز ایپ کے ذریعے اب تک 12 ایسوسی ایشنز، 683 پتنگ ساز مینوفیکچررز، 1088 پتنگ و ڈور سیلرز اور 218 تاجروں نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے بسنت کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے، خطرناک دھاتی ڈور اور کیمیکل مواد کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے کنٹرول روم نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ 18 سال بعد بسنت کی بحالی شہریوں کے لیے تفریح کا باعث بنے گی۔ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں