ایران میں دہشت گردی سے 3117 افراد کی ہلاکت، غیر ملکی عناصر ملوث

ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے نتیجے میں 3117 افراد ہلاک ہوئے، جن میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں دہشت گردی سے 3117 افراد کی ہلاکت، غیر ملکی عناصر ملوث

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 3117 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں عام شہریوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق 2427 ایرانی شہریوں کو دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے پر شہداء قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار مختلف دہشت گرد واقعات کے بعد کی گئی سرکاری تحقیقات پر مبنی ہیں۔

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک کے مختلف علاقوں میں پیش آئے، جہاں شہری تنصیبات اور سکیورٹی ادارے نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ ایران ماضی میں بھی دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرتا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کارروائیوں کے پیچھے غیر ملکی عناصر کی مبینہ حمایت کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں