آسٹریا میں گائے بھی اوزار استعمال کرنے لگی، سائنسدان حیران

آسٹریا کی گائے ویرونیکا نے اوزار استعمال کر کے سائنسدانوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں ویرونیکا کو اوزاروں سے جسم کھجاتے دیکھا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریا کی گائے ویرونیکا نے اوزاروں کا استعمال کر کے سائنسدانوں کو حیران کردیا

ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریا کی گائے ‘ویرونیکا’ نے اوزار استعمال کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے سائنسدانوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں ویرونیکا کو لکڑی، جھاڑو اور ریک جیسے اوزار اپنے جسم کو کھجانے کے لیے استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔

ویانا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کے محققین نے اپنی تحقیق میں ویرونیکا کے رویے کو ‘ٹول یوز’ یعنی اوزار کے استعمال کی مثال قرار دیا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے کرنٹ بایولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویرونیکا کی ذہانت دس ہزار سال سے انسان کے ساتھ رہنے والے مویشیوں میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔ تجربات میں ویرونیکا نے جھاڑو کے مختلف حصوں کو جسم کے مختلف حصے کھجانے کے لیے استعمال کیا۔

ویرونیکا کی دیکھ بھال کرنے والے کسان وٹگر ویگیلے کا کہنا ہے کہ یہ عادت برسوں پہلے لکڑی کے ٹکڑوں سے کھیلنے سے شروع ہوئی تھی۔ ویرونیکا کی ذہانت نے انسانوں کو جانوروں سے سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں