حافظ نعیم الرحمان نے غزہ کے بورڈ آف پیس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل قرار دیا، پاکستان کی شمولیت ناقابل قبول۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے اور ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کا نیا منصوبہ ہے جس میں ٹونی بلیئر جیسے مجرم شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت پر بھی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ ان کا بورڈ آف پیس ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، اس کے بعد پاکستان کی شمولیت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کو غزہ نہیں جانا چاہیے۔















