وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات

ڈیووس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی گئی اور فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات

ڈیووس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا اور فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کو طویل مدتی اقتصادی لچک کے لیے اصلاحات جاری رکھنی چاہئیں۔

ملاقات میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا اور اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی فلسطینی عوام کے لیے مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی حمایت پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں