ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی الیکٹرانک فراڈ کا شکار ہوئے، موبائل سم کراچی میں استعمال ہوئی اور بینک اکاؤنٹ سے رقم نکل گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک فراڈ کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی موبائل سم کراچی میں استعمال ہوئی جبکہ وہ اسلام آباد میں موجود تھے، جس کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالی گئی۔
فرحان چشتی نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کی موبائل سم سے غیر قانونی سرگرمی ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے این سی سی اے آئی سے انکوائری کرائی جائے۔
قائم مقام اسپیکر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت کی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔















