پی ایس ایل میں سیالکوٹ سٹالینز کی شمولیت کا اعلان کر دیا گیا ہے، شائقین کرکٹ نئی ٹیم کے لیے پرجوش ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کا مکمل نام ‘سیالکوٹ سٹالینز’ رکھا گیا ہے۔ یہ اعلان ٹیم کے مالک کامل خان نے کیا۔
کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو کے ذریعے سیالکوٹ سٹالینز کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
سیالکوٹ سٹالینز کی شمولیت سے پی ایس ایل میں مزید دلچسپی پیدا ہونے کی توقع ہے اور شائقین کرکٹ نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلے 26 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ حیدرآباد کی ٹیم کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔















