پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کر دیں جو ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹ رہی تھیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی ٹی اے کے تعاون سے 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے جو ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹ رہی تھیں۔
سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق یہ ویب سائٹس آن لائن ادائیگیوں میں غیر قانونی طور پر ملوث تھیں۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔
ای چالان کی تصدیق کے لیے شہری صرف سیف سٹی کی آفیشل ویب سائٹ یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں۔















