بروکلن بیکہم نے والدین پر سنگین الزامات عائد کر دیے

بروکلن بیکہم نے اپنے والدین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے صلح سے انکار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بروکلن بیکہم نے والدین پر سنگین الزامات عائد کر دیے

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیجنڈری سابق فٹبالر سر ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے بروکلن بیکہم نے اپنے والدین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے صلح نہیں کرنا چاہتا۔ بروکلن نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں والدین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی وجوہات بیان کیں۔

بروکلن کا کہنا ہے کہ والدین ان کی شادی میں مداخلت کی کوشش کرتے رہے ہیں اور وہ خاندان کے بیانیے کو کنٹرول کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے مفاہمت نہیں چاہتے اور اپنی زندگی میں پہلی بار خود کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو بچوں کو غلطیوں کی اجازت دینی چاہیے کیونکہ بعض اوقات بچے خود اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں