راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے لیے 3 کتابیں جیل میں مطالعہ کے لیے پیش کی گئیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے لیے 3 کتابیں پیش کی گئیں۔ ان میں ‘انڈیا برصغیر کی 5 ہزار سالہ تاریخ’، ‘دی سن مسٹ سیٹ’ اور ‘شیٹرڈ لینڈز’ شامل ہیں۔ یہ کتب عمران خان نے جیل میں مطالعہ کے لیے منگوائی تھیں۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے ایک گواہ پر جرح مکمل کی جبکہ دوسرے پر جرح شروع کی گئی۔ عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے عمران خان کے وکالت نامے دستخط کے ساتھ وکلا کو فراہم کر دیے۔ دوران سماعت تمام ملزمان کمرہ عدالت میں موجود رہے۔















