پنجاب حکومت نے 2026 کے لیے گندم کی قیمت 35 سو روپے فی من مقرر کی ہے، جس کے تحت 25 لاکھ میٹرک ٹن ذخائر خریدنے کا منصوبہ ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سال 2026 کے لیے گندم کی قیمت 35 سو روپے فی من مقرر کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔
حکومت پنجاب نے 25 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کیا جائے گا اور حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد حصہ برداشت کرے گی۔
ڈی جی فوڈ، ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا جبکہ منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔
کسان کو گندم کا 35 سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا، جس سے گندم کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔















