سانحہ گل پلازہ، ملبہ منتقل کرنے والے دو ڈمپرز لاپتہ ہونے کا انکشاف

کراچی کے گل پلازہ کا ملبہ لے جانے والے دو ڈمپرز لاپتہ ہوگئے، ان میں سریے اور کاپر شامل تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: گل پلازہ کے دو ڈمپرز پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گل پلازہ میں حالیہ آگ کے بعد ملبہ لے جانے والے دو ڈمپرز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان ڈمپرز میں سریے، بجلی کی تاریں اور کاپر موجود تھا۔

گل پلازہ سے ملبہ 8 ڈمپرز میں منتقل کیا جا رہا تھا، جن میں سے دو ڈمپرز ڈمپنگ پوائنٹ پر نہیں پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے غائب ہونے والے ڈمپرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ڈمپرز کے نمبر 808 اور 670 ہیں۔ تاجر برادری نے اس واقعے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے کروڑوں کا سامان جل گیا اور اب بچا ہوا سامان بھی غائب ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کو ملبے کے گرائے جانے کی نگرانی اور ریکارڈ کو یقینی بنانا چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں