شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع

زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق، زیورخ ائیرپورٹ پر پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔

شہباز شریف اجلاس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ٹرپل او پروگرام پر روشنی ڈالیں گے۔

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں