لاہور میں فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے، جس میں یوم کشمیر، ہفتہ، اتوار اور ممکنہ طور پر جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
لاہور کے شہریوں کو فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ تعطیلات کا موقع ملنے کا امکان ہے۔ 5 فروری کو یوم کشمیر کی سرکاری تعطیل کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں بھی شامل ہوں گی۔
حکومت کی جانب سے جمعہ کی اضافی تعطیل پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی منظوری کے بعد شہر میں بسنت کے دوران 4 روزہ ویک اینڈ ممکن ہو سکے گا۔
بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک دباؤ میں کمی متوقع ہے۔















