دبئی پولیس نے وکلا کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا، جس سے قانونی کارروائیاں تیز اور شفاف ہوں گی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی پولیس نے قانونی کارروائیوں کو مزید آسان بنانے کے لیے وکلا کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی مدد سے وکلا پولیس اسٹیشن جائے بغیر اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے اور آن لائن قانونی خدمات حاصل کر سکیں گے۔
نئے پلیٹ فارم پر فوجداری شکایات کی تحقیقات، سفری پابندیوں کی جانچ پڑتال اور قیدیوں سے ورچوئل ملاقات کی اجازت نامے حاصل کیے جا سکیں گے۔ پاور آف اٹارنی اور الیکٹرانک دستخط بھی فوری طور پر حاصل کرنا ممکن ہوگا، جس سے قانونی کارروائیاں تیز اور شفاف ہوں گی۔
اماراتی شناختی اسمارٹ ڈیجیٹل ایپ ‘یو اے ای پاس’ کے ذریعے بھی قانونی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسسٹنٹ (AiX) وکلا کو پلیٹ فارم کے استعمال میں مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرے گا۔











