جان بچانے کے لئے لوگ چھت کی طرف گئے، دروازہ بند تھا۔فائر آفیسرکے ایم سی

کراچی میں گل پلازہ کی آتشزدگی کے دوران ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، فائر آفیسر کے مطابق چھت پر جانے والا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں گل پلازہ کی آتشزدگی میں ریسکیو میں مشکلات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کے ایم سی کے فائر آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران لوگوں نے چھت کی طرف جانے کی کوشش کی، تاہم چھت پر جانے والا دروازہ بند تھا۔

فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت مارکیٹ بند ہونے کا وقت تھا، اس لیے بیشتر دروازے بند کیے جا چکے تھے۔ ابتدائی اطلاع پر تین فائر ٹینڈرز کو بھیجا گیا تھا، سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن متاثر ہوا۔

ظفر خان نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ کے مطابق صرف 5 فیصد عمارتوں میں سیفٹی سسٹم موجود ہے، ہنگامی اخراج کے راستے اور آگ بجھانے کے آلات نہیں ہیں۔

فائر فائٹنگ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، کل دو لاشیں نکالی گئیں اور آج مزید سرچنگ جاری ہے۔ عمارت کے گر جانے والے حصے کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں