افغان طالبان حکومت نے بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں میں خرچ کر دیا، ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں میں خرچ کر دیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ 131 ارب افغانی سے کم ہو کر صرف 24 ارب افغانی رہ گیا جبکہ 60 ارب افغانی مالیت کے منصوبے صرف علامتی بن کر رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان حکومت نے معاشی اور سماجی شعبوں کو اپنی ترجیحی فہرست سے نکال دیا ہے۔ افغان طالبان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بجٹ سے 4.1 ارب افغانی کی ہیرپھیر کی۔
اس کے علاوہ طالبان نے جنگجوؤں کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے جبکہ ملا ہیبت اللہ کی سکیورٹی کے لیے اربوں افغانی مخصوص کر دیے گئے ہیں۔











