پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور، اجلاس بلانے کے حق سے بھی محروم

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تعداد 86 رہ گئی، اجلاس بلانے کے لیے مطلوبہ تعداد 93 ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اجلاس بلانے کی صلاحیت کھو بیٹھی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی طاقت مزید کمزور ہوگئی ہے، جس کے باعث وہ اسمبلی اجلاس بلانے کے حق سے بھی محروم ہو گئی ہے۔

اپوزیشن ارکان کی مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 13 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ معطلی سے قبل اپوزیشن ارکان کی تعداد 99 تھی جو اب 86 رہ گئی ہے، جبکہ اجلاس بلانے کے لیے کم از کم 93 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

معطل ہونے والے ارکان میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی اور دیگر اہم ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اپوزیشن نے پہلے ہی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں