ایران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، ٹرمپ نے آپشنز پر غور شروع کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز پر غور کر رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھا دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز پر غور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے اور ائیرکرافٹ کیریئر مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی جا سکے۔

اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی ایران کے خلاف حملے کو آسان بنائے گی اور ایران کے کسی ممکنہ ردعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو جنگ میں نہیں لے جایا جائے گا لیکن مجرموں کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں