پنجاب کے تعلیمی ادارے سیف سٹی سسٹم سے منسلک

پنجاب کے 30 ہزار تعلیمی ادارے سیف سٹی سسٹم سے منسلک کر دیے گئے ہیں، جہاں سکیورٹی کی صورتحال کو دن میں تین بار اپڈیٹ کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے تعلیمی ادارے سیف سٹی سسٹم سے منسلک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے 30 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نمائندگان کو دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سکیورٹی اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو ایک کلک پر چیک کرنے کے لیے ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 30 ہزار تعلیمی اداروں اور ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ و سکیورٹی عملے کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ عملے کے لیے پبلک سیفٹی ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے کیمرے براہ راست مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی سسٹم سے منسلک کیے جا رہے ہیں، جبکہ پینک بٹنز کی تنصیب بھی حتمی مراحل میں ہے۔ حکام کو امید ہے کہ یہ نظام تعلیمی اداروں کے تحفظ اور واقعات کی تفتیش میں معاون ثابت ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں