نیند کی کمی دماغی توجہ متاثر کرتی ہے، تحقیق

نیند کی کمی دماغی توجہ میں کمی کا سبب بنتی ہے، خاص سیال کی حرکت دماغی فعالیت متاثر کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیند کی کمی دماغی توجہ متاثر کرتی ہے، تحقیق

بوسٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے نیند کی کمی سے دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کا انکشاف کیا ہے۔

میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے باعث توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری اور سوچنے کی صلاحیت میں کمی دماغ کے ایک خاص سیال کی حرکت سے جڑی ہوئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند نہ پوری ہونے کی صورت میں cerebrospinal fluid یا سی ایس ایف بیداری کے دوران بھی فعال ہو جاتا ہے، جس سے دماغ کا توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 26 افراد کو شامل کیا گیا، جن کے دماغی افعال کا جائزہ دو مراحل میں لیا گیا، ایک نیند کی کمی کے بعد اور ایک مکمل نیند کے بعد۔ نتائج نیچر نیورو سائنس میں شائع ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں