سانحہ گل پلازہ: 28 ہلاکتیں، مزید 3 لاشوں کی شناخت

کراچی کے گل پلازہ سانحہ میں مزید 3 لاشوں کی شناخت ہوگئی، ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ: 28 ہلاکتیں، مزید 3 لاشوں کی شناخت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی۔

شناخت شدہ لاشوں کی تعداد اب 11 ہو گئی ہے جبکہ 81 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا، اور گراؤنڈ، میزنائن اور فرسٹ فلور کو کلیئر کر لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک فائر فائٹر کی حالت دھویں کے باعث بگڑ گئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ کی شدت سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے اور بعض حصے گرنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ کی چھت سے کاروں سمیت 32 گاڑیاں اور بڑے جنریٹرز اتار لئے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں