گل پلازہ کے ملبے سے لاپتا افراد کی تلاش جاری، عمارت گرانے سے قبل تمام افراد کی شناخت ضروری

کراچی میں گل پلازہ کے ملبے سے لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، جب تک ایک بھی شخص لاپتا ہے، عمارت کو نہیں گرا سکتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ کے ملبے سے لاپتا افراد کی تلاش جاری، عمارت گرانے سے قبل تمام افراد کی شناخت ضروری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے اور جب تک ایک بھی شخص لاپتا ہے، عمارت کو نہیں گرا سکتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مرنے والوں کی تعداد 28 ہو چکی ہے جبکہ 85 افراد کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملبے سے 17 افراد کی شناخت باقی ہے اور 11 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ کچھ حصے ایسے ہیں جہاں ابھی تک نہیں پہنچ سکے ہیں اور وہاں ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کے اندر ابھی بھی دھواں اور گرمائش موجود ہے، جس کی وجہ سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو اور سرچ آپریشن تکنیکی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہے۔

جاوید کھوسو نے کہا کہ رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور ایس بی سی اے سے اس کے نقشے اور دیگر دستاویزات طلب کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں