سانحہ گل پلازہ پر سعودی عرب، امریکا اور چین کا اظہار افسوس

سعودی عرب، امریکا اور چین نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ پر سعودی عرب، امریکا اور چین کا اظہار افسوس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب، امریکا اور چین نے سانحہ گل پلازہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں اور پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل خانے نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے اور ریسکیو اہلکاروں کی جرات کو سراہا۔ چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی ہے جن کی میتیں اہل خانہ نے وصول کیں۔ سانحے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ 50 خاندانوں کے ڈی این اے نمونے لیے گئے ہیں۔

فائر آفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کی تلاشی مکمل ہو چکی ہے، جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، جبکہ دبے ہوئے حصے کی تلاشی جاری ہے۔ دوسری اور تیسری منزل بھی کلیئر ہو چکی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں