گل پلازہ سانحے میں مزید 3 جاں بحق افراد کی شناخت

کراچی میں گل پلازہ سانحے میں مزید 3 جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جس سے شناخت شدہ افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ سانحے میں مزید 3 جاں بحق افراد کی شناخت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گل پلازہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ان افراد کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی ہے جن کی میتیں ان کے اہل خانہ نے وصول کی ہیں۔

دیگر جاں بحق افراد میں کاشف، مصباح، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی، اور تنویر شامل ہیں۔ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 17 لاشیں ابھی ناقابل شناخت ہیں۔ شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔

فائرآفیسر نے بتایا کہ تہہ خانے کے اوپن ایریا کی تلاش مکمل ہوچکی ہے اور یہاں سے کوئی لاش نہیں ملی۔ عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور بھی کلیئر ہیں جبکہ تہہ خانے کے دبے ہوئے حصے کی تلاش جاری ہے۔

سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ذمہ داری آتی ہے تو متحدہ پر بھی آتی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ گراؤنڈ اور پہلا فلور کلیئر کردیا گیا ہے اور دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں