کراچی: رمپا پلازہ غیر محفوظ قرار، نوٹس جاری

گل پلازہ کی آتشزدگی کے بعد رمپا پلازہ غیر محفوظ قرار، نوٹس جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: رمپا پلازہ غیر محفوظ قرار، نوٹس جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں گل پلازہ کی آتشزدگی کے بعد رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رمپا پلازہ کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خطرناک حصوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی سے 81 افراد لاپتا اور 28 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ الم ناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو 24 میں سے 26 دروازے بند ملے اور کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں