امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانی کی بیٹیوں کی واپسی کی اپیل

شکاگو میں ڈی پورٹ پاکستانی آصف امین کی بیٹیوں نے اپنے والد کی امریکا واپسی کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ قانونی طور پر مقیم تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانی کی بیٹیوں کی واپسی کی اپیل

شکاگو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الی نوائے سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی آصف امین چیمہ کی بیٹیوں نے اپنے والد کی واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف امین قانونی طور پر امریکا میں مقیم تھے اور انہیں جبری طور پر پاکستان بھیجنا غیر منصفانہ ہے۔

آصف امین کی بیٹیوں نے بتایا کہ ان کے والد کو ستمبر میں شکاگو کے علاقے ہمبولٹ پارک میں کام پر جاتے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے پاس ورک پرمٹ موجود تھا اور وہ گرین کارڈ کے انٹرویو کے منتظر تھے۔

آصف امین کو نومبر میں ڈی پورٹ کیا جانا تھا لیکن فلائٹ سے قبل سینے میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ تاہم اپیلز کورٹ نے ان کی امریکا میں رہنے کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد انہیں یکم جنوری کو پاکستان بھیج دیا گیا۔

آصف امین کی بیٹیوں نے سوال اٹھایا کہ 1990 کی دہائی کے ڈی پورٹ حکم نامے پر اچانک عمل کیوں کیا گیا۔ ان کے والد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں اپنی فیملی سے دوبارہ ملنے کی کوئی امید نہیں۔

اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جج ان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیں گے تاکہ بچھڑا ہوا خاندان دوبارہ امریکا میں اکھٹا ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں