پی ٹی آئی کے 14 سینیٹرز نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا، قید تنہائی ختم کرنے کی درخواست۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 14 سینیٹرز نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
سینیٹرز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی ختم کی جائے اور انہیں جیل قوانین کے تحت حقوق دیے جائیں۔ درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے تاکہ ملاقات کی اجازت دی جا سکے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کیسز سماعت کے لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی، جو ناکام رہی۔ ان کی درخواست ہے کہ بشریٰ بی بی کی اپیل جلد سنی جائے۔















