روس کے کامچاتکا میں برف باری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں 60 سال کا برف باری ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شدید برف باری سے عمارتیں اور گاڑیاں برف میں دب گئیں، دو افراد ہلاک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کے کامچاتکا میں برف باری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کامچاتکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچاتکا میں برف باری کا 60 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ شدید برف باری کے باعث کئی میٹر بلند برفانی تودے بن گئے، جس سے عمارتوں کے داخلی راستے بند ہو گئے اور گاڑیاں برف میں دب گئیں۔

حکام کے مطابق، جمعے کے روز عمارتوں کی چھتوں سے گرنے والی برف تلے دب کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بعض علاقوں میں 2 میٹر سے زائد برف پڑی، جبکہ دسمبر میں مجموعی طور پر 3.7 میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی۔

کامچاتکا سے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں کئی میٹر برف کے نیچے دبی ہیں۔ شہریوں کو اپنی رہائشی عمارتوں کے داخلی راستے تک پہنچنے کے لیے خود برف ہٹا کر راستے بنانے پڑے۔ روسی میڈیا پر شہریوں کو ٹریفک سگنلز کے برابر اونچے برفانی تودوں پر چلتے دکھایا گیا ہے جبکہ سڑکوں کے کنارے کئی میٹر بلند برف کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں