شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے 10 سالہ کریئر کے دوران ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے 10 سالہ کریئر میں آن اور آف دی فیلڈ ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں ان کی خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں