اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے ارکان نے قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے لیے احتجاج کیا، فاروق ستار نے کراچی کی اہمیت پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں قومی سانحہ ہوا، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہوگا۔ ارکان نے احتجاج کے دوران ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
قائم مقام اسپیکر نے ایم کیو ایم ارکان کو سیٹوں پر جانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان کو بات کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد احتجاج ختم ہوا۔















