بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں توسیع

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 فروری تک بڑھا دی ہے، جس کا اطلاق تمام بھارتی طیاروں پر ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں توسیع

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ پی اے اے کے مطابق یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق فضائی حدود کی یہ بندش گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت کشیدگی اور جنگی صورتحال کے تناظر میں عائد کی گئی تھی، جسے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں تناؤ کے باعث اس سے قبل بھی فضائی حدود سے متعلق اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، جن میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں