وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسے جعلی قرار دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر حکومتِ پنجاب کے نام سے ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوگیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ صوبائی وزرا کے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن اخراجات کے نام پر 4 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔
وائرل دستاویز میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے نام شامل تھے۔یہ جعلی نوٹیفکیشن حکومتِ پنجاب کے سیکشن آفیس کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر 12 جنوری 2026 کی تاریخ درج ہے۔
بعد ازاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل نوٹیفکیشن کو اپنی ٹویٹ میں فیک قرار دیا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس جعلی نوٹیفکیشن پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی وزراء کی کردار کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔















