جماعت اسلامی کا کراچی میں ملین مارچ، وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں یکم فروری کو ملین مارچ کا اعلان کیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کا کراچی میں ملین مارچ، وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم فروری کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ملین مارچ نکالا جائے گا اور تمام ڈسٹرکٹ کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ کب تک مشکلات کا سامنا کرتے رہیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے مطابق کراچی میں ایک نظام کام کرتا ہے جو اب اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے۔ کراچی میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ناکامی کے باعث سانحہ گل پلازہ پیش آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائر ٹرکس دیر سے پہنچیں اور ان میں پانی و ڈیزل کی کمی تھی، سندھ حکومت فائر فائٹرز کو جدید آلات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے کالے قانون کو واپس لینے کی بھی اپیل کی ہے، بصورت دیگر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں