تھریڈز موبائل صارفین کی تعداد میں ایکس کو پیچھے چھوڑ گیا

تھریڈز نے موبائل صارفین کی تعداد میں ایکس (ٹوئٹر) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنوری 2026 میں تھریڈز کے 14 کروڑ 15 لاکھ روزانہ صارفین ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تھریڈز موبائل صارفین کی تعداد میں ایکس کو پیچھے چھوڑ گیا

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا کی ایپ تھریڈز نے موبائل صارفین کی تعداد میں ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، جنوری 2026 میں تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر روزانہ 14 کروڑ 15 لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایکس کو موبائل پر صرف ساڑھے 12 کروڑ صارفین روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال میں تھریڈز کے روزانہ صارفین میں مستحکم اضافہ ہوا ہے جبکہ ایکس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔

2025 کے موسم خزاں میں دونوں پلیٹ فارمز کی پوزیشن تقریباً یکساں تھی، مگر اب تھریڈز کو واضح سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو تھریڈز کی طرف راغب کر کے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

تھریڈز کی یہ سبقت ایکس کے موبائل صارفین کی تعداد میں کمی کے باعث خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے، اگرچہ ویب ورژن میں ایکس کو برتری حاصل ہے جہاں روزانہ ساڑھے 14 کروڑ افراد وزٹ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں